16 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مغرب کے الزامات کا سبب مختلف میدانوں میں ایران کی کامیابیاں ہیں۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے تہران کے جنوب میں واقع صوبہ اراک میں امام خمینی آئل ریفائنری میں پٹرول کے پیداواری یونٹ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایران کے خلاف دشمنوں کے الزامات ایک طرح کا فریب اور ایران کی سائنسی سرگرمیوں کے مقابل محاذ آرائي ہے کیونکہ ایران صحیح طرح سے ترقی کےراستے پر گامزن ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ جب تک ملت ایران اتحاد، خود اعتمادی اور امید کی حامل رہے گي دشمن اسے ترقی سے نہیں روک سکتے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران آئل ریفائنریوں سمیت دیگر پٹرولیم صنعتوں میں خود کفیل ہوچکا ہے تاہم ہمارا حتمی ہدف یہ ہے کہ ہم اہل عالم کو پٹرولیم صنعت میں اپنی مہارتوں سے فائدہ پہنچائيں۔..............

/169